پاکستانی فوج کا بیان، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i376516-پاکستانی_فوج_کا_بیان_ہر_جارحیت_کا_منہ_توڑ_جواب_دیا_جائے_گا
پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف ملک کی حفاظت کے لئے پر عزم ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کا بیان، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف ملک کی حفاظت کے لئے پر عزم ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس اجلاس میں شامل شرکا نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے پاکستان ۔ چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے اور خطے کی امن و سلامتی پر حملے کی کوششوں کی مذمت کی ۔

کانفرنس میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر کشیدگی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیلنجز کو پاکستانی عوام کے استحکام اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کریں۔