پاکستان کے مہم جو کو مشہد مقدس میں خراج تحسین پیش کیا گیا + ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i381477-پاکستان_کے_مہم_جو_کو_مشہد_مقدس_میں_خراج_تحسین_پیش_کیا_گیا_ویڈیوز
ایران کے شہر مشہد مقدس میں پاکستان کے عظیم کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی یاد اور ان کے کارناموں کو خراج عقید پیش کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran

ایران کے شہر مشہد مقدس میں پاکستان کے عظیم کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی یاد اور ان کے کارناموں کو خراج عقید پیش کیا گیا۔

ایران کے ایک  کوہ پیما کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال  محمد علی سد پارہ اپنے خاندان کے ساتھ مشہد مقدس کی زیارت کے لئے آئے تھے  تو اس وقت بھی ان کے کارناموں کو سراہا گیا اور ان کی مہم جوئی کی قدر دانی کی گئی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جان پابلو موہر سے اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب انہوں نے 4 اور 5 فروری کی درمیانی شب بیس کیمپ تھری سے کے-ٹو کی چوٹی تک پہنچنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد حکومت پاکستان اور ان کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کرکے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔