کورونا میں شدت، اسلام آباد کو سیل کرنے کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i384118-کورونا_میں_شدت_اسلام_آباد_کو_سیل_کرنے_کا_حکم
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے شدت اختیار کرجانے کے بعد مقامی حکام نے دارالحکومت اسلام آباد کو تین روز کے لیے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • کورونا میں شدت، اسلام آباد کو سیل کرنے کا حکم

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے شدت اختیار کرجانے کے بعد مقامی حکام نے دارالحکومت اسلام آباد کو تین روز کے لیے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں  کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے تحت آج رات بارہ بجے سے دارالحکومت کے تمام بس اڈے بند کردیئے جائیں گے ۔اور رات بارہ کے بعد کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ تو شہر میں داخل ہو سکی گی اور نہ باہر جا سکے گی۔ تازہ پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر بتایا جاتا ہے۔   

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پانچ ہزار تین سو بارہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک سو پانچ مریض لقمہ اجل بنے۔

اس دوران پاکستان میں کورونا سے دو ہزار تین سو نوے مریض شفایاب بھی ہوئے ۔

کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انچاس ہزار نو سو اڑتالیس کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت نتائج کی شرح نو اعشاریہ چھے چھے فیصد رہی۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے پندرہ ہزار دو سو انتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد انہتر ہزار آٹھ سو گیارہ ہے جن میں چار ہزار ایک سو سولہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔