سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کا معاملہ، 88 ملزمان کو سزائیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i404173-سری_لنکن_فیکٹری_منیجر_کے_بہیمانہ_قتل_کا_معاملہ_88_ملزمان_کو_سزائیں
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے کیس میں 6 ملزمان کو سزائے موت، 9 کو عمر قید اور 72 ملزمان کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کا معاملہ، 88 ملزمان کو سزائیں

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے کیس میں 6 ملزمان کو سزائے موت، 9 کو عمر قید اور 72 ملزمان کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

سیکریٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیس میں نامزد 89 ملزمان میں سے 88 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی فیکٹری کے منیجر تھے جنہیں 3 نومبر کو فیکٹری ملازمین سمیت سیکڑوں مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے توہین مذہب کے نام پر بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔

واقعے پر ملک بھر کے سیاستدانوں، علما اور سول سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 12 مارچ کو واقعے میں ملوث 89 افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی، ان میں سے 80 ملزمان بالغ جبکہ 9 کم عمر تھے۔