اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو ہم حکومت میں ہوتے: فواد چوہدری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i404278-اسٹیبلشمنٹ_سے_تعلقات_خراب_نہ_ہوتے_تو_ہم_حکومت_میں_ہوتے_فواد_چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی مہینوں سے خراب ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو ہم حکومت میں ہوتے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی مہینوں سے خراب ہیں۔

انہوں نے’ٹو دی  پوائنٹ‘ پروگرام کے دوران گفتگو میں کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تھی جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان اتنی لمبی پلاننگ نہیں کرتے کیونکہ نہ وہ سازشی آدمی ہیں اور نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ سازش کریں۔