ضلع پشین میں انتخابی امیدوارکے دفتر کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق
Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
صوبۂ بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/ پاکستان: صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خانوزئی میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کےباہر ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، دھماکے کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔