وینزویلا کے عوام کی بہتری پاکستان کی اہم ترجیح ہے؛ پاکستان
Jan ۰۴, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہرحسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی فلاح وبہبود کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان وینزویلا میں بدلتی صورت حال پرتشویش کا اظہارکرتا ہے اور تمام فریقوں پر تحمل اورکشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ بحران کےحل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اوربین الاقوامی قانون کی پاسداری ناگزیر ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان وینزویلا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئےہے، وینزویلا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی سلامتی اورتحفظ کے لیےاقدامات جاری ہیں۔