دمشق زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا
-
فائل فوٹو
اطلاعات کے مطابق شام کا دارالحکومت دمشق شدید اور زودار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے شام کے دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکے ہوئے ہیں جن سے شہر لرز اٹھا۔
شام کے "الاخباریہ" چینل نے اطلاع دی ہے کہ دمشق میں دھماکوں کی آوازیں فوجی مشقوں کی وجہ سے سنی گئی ہیں جبکہ سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے اعلان کیا ہے کہ دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شام کے الاخباریہ چینل نے اپنے رپورٹر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ دمشق میں اتوار کی رات سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فوجی مشقوں کا نتیجہ تھیں جبکہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے بتایا کہ دمشق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ابھی تک اس کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور دھماکوں کی اصلیت کے بارے میں بھی کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔