پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہا، آئندہ گفتگو میں احتیاط کا وعدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i435392-پی_ٹی_آئی_کارکن_صنم_جاوید_رہا_آئندہ_گفتگو_میں_احتیاط_کا_وعدہ
پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہا، آئندہ گفتگو میں احتیاط کا وعدہ

پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ عدالت کی طرف سے وکیل سے سوال کیا گیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟
وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔عدالت میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا تھا۔