پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i439763-پی_ٹی_آئی_کا_سول_نافرمانی_کی_تحریک_مؤخر_کرنے_کا_اعلان
پاکستانی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان

پاکستانی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان:  سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کے لیے مؤخر کی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے افراد کو دو مطالبات کے ساتھ حکومت کے پاس بھیجا ہے اور کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی کال دوں گا۔ واضح ہے کہ سول نافرمانی سے متعلق نئی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔