تحریک مقاومت کے اسلحے پر سودے بازی نہیں ہوسکتی: عراقی مبصرین
عراقی مبصرین نے واضح کیا ہے کہ تحریک مقاومت کے اسلحے پر ہرگز کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تحریک مقاومت کے اسلحے کے خلاف امریکی اور صیہونی عزائم اورسازشوں کی جانب سے سیاست دانوں اور مبصرین کے انتباہات بڑھ گئے ہیں۔
عراقی مبصرین اور سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک مقاومت کی مخالفت کی سازش کا مقصد علاقے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔
عراق کے ممتاز آزاد سیاست داں جام البیاتی نے المعلومہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مقاومتی گروپوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مقاومتی گروپ آج بھی ملک کی سلامتی اور استحکام کے ستون اور ملی مفادات کے محافظ ہیں۔
ایک عراقی مبصر موید العلی نے المعلومہ سے گفتگو میں مقاومتی گروپ کتائب حزب اللہ کی مخالفت کو ملک میں دہشت گردی کے احیا کی منظم سازش قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ کتائب حزب اللہ عراق کی اہم ترین مقاومتی گروپ ہے جس نے جہاد اور مقاومت کی راہ میں کافی شہید دیے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel