پاکستان کے صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسپتال میں زیر علاج
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442983-پاکستان_کے_صدر_زرداری_کا_کورونا_ٹیسٹ_مثبت_اسپتال_میں_زیر_علاج
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ان سے ملاقات پر پابندی لگادی گئی ہے۔
(last modified 2025-04-02T23:52:34+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسپتال میں زیر علاج

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ان سے ملاقات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے ان کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔