اسلام آباد اور پنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i446576-اسلام_آباد_اور_پنڈی_میں_زلزلے_کے_جھٹکے_شدت_5.2_ریکارڈ
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔
(last modified 2025-08-19T03:47:41+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد اور پنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   اسلام آباد،  راولپنڈی سمیت پشاور،  مانسہرہ  اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں بھی  میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جس سے وہاں کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہےکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔