پاکستان کے وزير داخلہ: غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i448540-پاکستان_کے_وزير_داخلہ_غیر_قانونی_امیگریشن_پاکستان_کےلیے_انتہائی_حساس_مسئلہ
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
(last modified 2025-10-26T11:49:47+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزير داخلہ: غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزيرداخلہ نے اسلام آباد میں پولینڈ کےنائب  وزیرداخلہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا-

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔