پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453392-پاکستان_کے_صوبہ_خیبرپختونخوا_کے_وزیراعلیٰ_کے_ناقابلِ_ضمانت_وارنٹ_جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
(last modified 2026-06-29T15:24:52+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سحرنیوز/پاکستان:    سماعت کے دوران عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ملزم کی مسلسل عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وارنٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ مقدمے کی آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیشی کے بعد مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔