قلعه رودخان؛ قلعه هزارپله
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
ایران کے صوبہ گیلان کے جنوب مغرب میں واقع قلعہ رودخان سطح سمندر سے 700میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس کی 1500 میٹر دیوار پتھر اور اینٹوں سے بنائی گئی ہے اور اس کے تقریبا 65 برج ہیں۔ بعض کا یہ کہنا ہے کہ یہ ساسانیوں کے دور کا ہے لیکن تاریخی دستاویزات سے دکھائی دیتا ہے کہ یہ قلعہ دسویں ھجری قمری میں گیلان کے حاکم مظفرالسلطان کی حکومت کے فوجی مقاصد کے لئے بنایا گیا جس کے بعد گیلان اور رشت کےفرمانرواوں کا مرکزبن گیا۔ اس قلعہ کے شمال مغربی حصے سے نہر بہتا ہے اور زبردست آبشار بھی ہے جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
ٹیگس