ایرالکو ایلومینم بنانے والا کارخانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i329528-ایرالکو_ایلومینم_بنانے_والا_کارخانہ
فوٹو گیلری
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرالکو ایلومینم  بنانے والا کارخانہ

فوٹو گیلری

"ایرالکو" ایلومینم کے اینٹ بنانے والا پہلا کارخانہ ہے جو 232 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہ تہران اراک شاہراہ کے 5 کیلو میٹرپر واقع ہے۔ 1346 شمسی کو اس کارخانے کو بنانے کی تجویز سے کابینہ نے اتفاق کیا اور 1347 میں اس پر کام شروع ہوا اور 1351 شمسی میں دو فیز کے ساتھ سالانہ45000 ہزار ٹن پیداوار سے اس نے کام شروع کیا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس کے تین فیز میں اضافہ ہوا اور اس طرح اس کی سالانہ پیداوار 120000 ٹن تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ماحولیات کے پیش نظر 1381 شمسی میں 200 ایمپر کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایلومینیم بنانے کے کارخانے کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس طرح اس کارخانے نے 1386 شمسی میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس طرح ایران میں فیز ایک اور فیز دو سے سالانہ175000 ہزار ٹن ایلو مینیم کی پیداوار میں اضافہ ہوا اورتقریبا ڈھائی لاکھ افراد ان کارخانوں میں کام کر رہے ہیں۔