دروازہ قرآن - تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i332465-دروازہ_قرآن_تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر شیراز میں واقع دروازہ قرآن کو عضد الدولہ دیلمی نے تعمیر کروایا تھا۔ اسے دروازہ قرآن اس لئے کہا جاتا تھا کہ اس کے اوپر موجود ایوان میں قرآن رکھا گیا تھا تاکہ مسافر اس کے نیچے سے گذر کر اپنے سفر کو محفوظ بنا سکیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • دروازہ قرآن - تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر شیراز میں واقع دروازہ قرآن کو عضد الدولہ دیلمی نے تعمیر کروایا تھا۔ اسے دروازہ قرآن اس لئے کہا جاتا تھا کہ اس کے اوپر موجود ایوان میں قرآن رکھا گیا تھا تاکہ مسافر اس کے نیچے سے گذر کر اپنے سفر کو محفوظ بنا سکیں۔

وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ دروازہ خراب ہوگیا جسے کریم خان زند نے دوبارہ تعمیر کروایا اور اس میں معروف قرآن ہفدہ من رکھا جس کی کتابت شاہرخ تیموری کے پوتے سلطان ابراہیم نے کی تھی۔ اس دروازے کو اسکے بعد شہری حکومت نے ڈائنمائیٹ سے اڑا کر تباہ کر دیا تھا جسے پھر ایک معروف تاجر حسین ایگار نے نئے سرے سے تعمیر کروایا اور اسکے ایک کمرے میں ایگار اور انکی اہلیہ کی قبریں موجود ہیں۔