-
کورونائی سناٹے میں ڈوبا دوبی ۔ تصاویر
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے آکر یہاں مصروف زندگی ہونے والے لوگوں میں خاصا خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور عمومی مقامات ان دنوں سناٹے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
-
کورونا کے موضوع پر کارٹونسٹ افراد کی طبع آزمائی
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۱ان دنوں جہاں دنیا بھر میں مختلف شکلوں میں کورونا کے خلاف آپریشن جاری ہے، وہیں کورونا کے موضوع پر کارٹونسٹ افراد نے بھی طبع آزمائی کی ہے۔ ملاحظہ کیجئے دنیا بھر کے آرٹسٹوں کے تیار کردہ خاکے۔
-
سانسوں کے رکھوالے ۔ تصاویر
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۱ہر اسپتال میں ایک آکسیجن یونٹ ہوا کرتا ہے جو وہاں زیر علاج بیماروں کو درکار آکسیجن فراہم کرنے کے اہم اور حساس فرائض انجام دیتا ہے۔ آجکل دنیا بالخصوص ایران میں کورونا کے خلاف جنگی پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ انسداد کورونا مہم میں یقینا آکسیجن یونٹ کا نہایت اہم کردار ہے۔ اگر کسی بھی اسپتال کے آکسیجن نظام میں کوئی خلل پیدا ہو جائے تو اسکے سنگین نتائج بیماروں کو جھیلنے پڑ سکتے ہیں۔
-
کورونا اور قرنطینہ کے بعد ووہان کے مکان و مکیں ۔ تصاویر
Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴چین کے شہر ووہان کی آبادی قریب ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔ یہ شہر ۲۳ جنوری سے مکمل طور پر قرنطینہ میں ہے۔ یہی شہر ہے جہاں سے کورونا وائرس کی شروعات بتائی جاتی ہے۔ ان دنوں لوگ گھر سے باہر نکلنے کے بجائے کھڑیوں کے کنارے کھڑے ہو کر یا پھر مکان کی چھت پر جاکر دن کا کچھ وقت گزارتے ہیں۔
-
جاری ہے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ ۔ تصاویر
Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۱ایران میں کورونا کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ مختلف چینلز پر مختلف سطح کے تعلیمی کورس بچوں کے لئے شروع کئے گئے ہیں تاکہ چھٹیوں کے سبب انکی تعلیم کا سلسلہ نہ رکے اور گھر کی محبت بھری فضاؤں میں تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم سے بھی بہرہ مند ہو سکیں۔
-
ہانگ کانگ، بلند عمارتوں کا خوبصورت جنگل ۔ تصاویر
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸جیسے جیسے دنیا نے صنعتی ترقی شروع کی اور اُس نے انسانی طبیعت کے تقاضوں کو پیچھے دھکیل کر صنعتی ذہنیت کے ساتھ فیصلے لینے شروع کئے تو بھر دنیا پھر میں مختلف شکلوں میں اسکے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوئے۔ منجملہ یہ کہ انسانی رہائش کے لئے اونچی عمارتوں کے ایسے جنگل بنا دئے گئے جنہوں نے انسانی طبیعت میں فراخ دلی، ملن ساری، ملنے جلنے کا جذبہ، انسانیت اور ہمدردی کا گلہ اس طرح گھونٹا کہ دو دو میٹر کے فاصلے پر بنے پنجروں (گھروں) میں برسوں تک ایک ساتھ رہنے والے، ایک دوسرے سے پوری طرح بیگانہ ہو گئے۔
-
جلد ہی قابو میں آجائے گا کورونا ۔ تصاویر
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ایران میں جا بجا کورونا پر قابو پانے کے لئے مختلف انداز میں خصوصی اقدامات جاری ہیں جن کو دیکھ کر یہ لگ رہا ہے کہ آیندہ چند ہفتوں کے اندر انشاء اللہ ایران میں موذی مرض کورونا پر قابو پا لیا جائے گا۔
-
سونے کی تلاش میں خاک چھانتی خواتین ۔ تصاویر
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۹پیرو کا شہر لارنکوناڈا سمندری سطح سے سب سے زیادہ اونچا شہر مانا جاتا ہے جہاں سیکڑوں خواتین سونے کی تلاش میں پہاڑوں کی خاک چھانتی ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک یا دو گرام سونا ہی انہیں مل پاتا ہے۔
-
مسجد الحرام میں بھی جاری ہے کورونا کے خلاف آپریشن ۔ تصاویر
Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰کورونا کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی صفائی کے کچھ خاص مناظر۔
-
کورونا کے ساتھ ساتھ جاری ہے زندگی ۔ تصاویر
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹باوجودیکہ دنیا بھر کو کورونا وائرس اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور دنیا کے بہت سے شہر آبادیوں میں موت کا سا سناٹا چھایا ہوا ہے، مگر ایران میں جاری زندگی کو کورونا کا خوف مغلوب نہیں کر پایا ہے۔