شام میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 35 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454314-شام_میں_دو_بسوں_میں_خوفناک_تصادم_35_افراد_ہلاک
شام میں دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-07-25T13:58:36+00:00 )
Jul ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • شام میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 35 افراد ہلاک

شام میں دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: دمشق سے شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر علاقوں کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بس کے مسافر عام شہری تھے۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ امدادی کارکنوں نے متاثرہ بسوں کی باڈی کو کاٹ کر متعدد مسافروں کو باہر نکالا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel