-
ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۳اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے جو آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس کے فورا بعد تہران پہنچے ہیں، وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
-
ہوشیار! پانی کم ہو رہا ہے... ۔ تصاویر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳پانی درحقیقت حیات کا بنیادی ترین عنصر ہے اور بقول قرآنی ارشاد کے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی سے ہی ہر زندہ شیئے کو قرار دیا ہے۔ انسانی کرتوتوں کے باعث ماحولیات میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے جس کے باعث دنیا میں ہریالی اور قدرتی رعنائیاں تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف گامزن ہیں۔ قدرت کا نافذ کردہ ایکو سسٹم متاثر ہو چکا ہے اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ مستقبل کی زندگی پانی کی صحیح استعمال اور اسکے تحفظ پر منحصر ہے۔
-
ایران کے مسلح افواج کے سربراہ اور ترک وزیر دفاع کی ملاقات۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۴ایران کا دارالحکومت آج عالمی منظر نامے میں سیاسی و سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا۔ ایک طرف شام کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے روس اور ترکی کے صدر نے ایران کا دورہ کیا وہیں دوسری طرف شام کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر دفاع بھی تہران پہچنے ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل باقری اور ترک وزیر دفاع حلوصی آکار کی ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
روسی صدر کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۰آج ایران کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پوتین تہران پہنچے ہیں۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
-
تہران میں یوم غدیر کا عظیم الشان جشن، لاکھوں کی شرکت۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۲:۲۳گزشتہ روز پورا ایران جشن غدیر میں منہمک رہا۔ دارالحکومت تہران میں غدیری ضیافت نام سے موسوم ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
-
عید غدیر پر 150 دیگوں کے کھانے کی نذر
Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۹اصفہان کے شہر مبارکہ کے مخیر حضرات کی کاوشوں کی بدولت درگاہ امام زادہ سید محمد (ع) میں احسان حسینی نذرانہ ویلفر سینٹر نے 150 کھانے کی دیگوں سے تیار کیئے جانے والے 30,000 کھانے کے پیکٹ ضرورت مند خاندانوں تقسیم کیئے۔
-
عید غدیر کے موقع پر پورا یمن سراپا جشن و سرور۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵یمن میں عید غدیر کو یوم ولایت کا عنوان دیا گیا ہے اور اس مناسبت کو یمنی عوام نہایت عقیدت و احترام اور خاص جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور پورا ملک سراپا جشن و سرور کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ قابل غور بات یہ کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری سعودی اتحاد کی جارحیت کے باوجود اس روز کے جشن اور رونق میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ یمن میں جشن ولایت کی عظمت و شوکت کی توصیف الفاظ کی محتاج نہیں، خود تصاویر سے ہی حقیقت بخوبی عیاں ہے۔
-
میں غدیری ہوں!
Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۷غدیر تاریخ بشر کا وہ سنہری نقطہ ہے جب خدا کا نظام ہدایت کامل ہوا اور جو کچھ بشر کی رہنمائی کے لئے نازل ہونا تھا، وہ ہو گیا اور پھر قدرت نے بعدِ نبوت، سلسلہ امامت کے آغاز کے لئے اپنے پیارے نبی حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کو مامور کیا کہ وہ ولایتِ علی کا اعلان کریں۔ اس موقع پر ہر سال کروڑوں افراد مختلف انداز میں مکتب غدیر سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ پیش خدمت گیلری میں شمع نبوت و امامت کے پروانوں نے ولایت علی کی حکایت کرنے والا ایک فریم ہاتھ میں لے کر اپنے غدیری ہونے کا اعلان کیا۔
-
دشمنوں کی دھمکیوں کے درمیان، ایران نے دکھائی طاقت+ تصاویر
Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۰اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے پہلے "ڈرون بیڑے " کی نقاب کشائی کی گئی۔
-
آستانہ حضرت شاه چراغ - احمد بن موسی الکاظم (ع) میں جشن عبادت و حجاب
Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹شیراز میں آستانہ حضرت شاه چراغ - احمد بن موسی الکاظم علیہم السلام کی منجمینٹ کے تعاون سے بچیوں کے لئے جشن عبادت و حجاب (بلوغت) کا انعفاد کیا۔ اس جشن میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچیوں نے شرکت کی۔