تہران، امام زادہ داؤد (ع) کے حرم میں خطرناک سیلاب۔ تصاویر+ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i409027-تہران_امام_زادہ_داؤد_(ع)_کے_حرم_میں_خطرناک_سیلاب_تصاویر_ویڈیو
گزشتہ شب تہران شہر کے مضافات میں پہاڑوں کے بیچ واقع امامزادہ حضرت داؤد علیہ السلام کے حرم اور اُس کے آس پاس کے علاقے میں بھیانک سیلاب اور زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث کم از کم 6 افراد کے جاں بحق اور دسیوں کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایران کے نائب صدر محمد مخبر، وزیر داخلہ احمد وحیدی اور تہران کے میئر علی رضا زاکانی علاقے میں پہنچے۔ امام زادہ شرف الدین داؤد الحسنی (ع) کا سلسلۂ نسب نو واسطوں سے نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسن علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • تہران، امام زادہ داؤد (ع) کے حرم میں خطرناک سیلاب۔ تصاویر+ویڈیو