-
ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسینیشن کا پروگرام
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۵ایران میں ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے ورکرز کے ذریعے کرونا ویکسینیشن پروگرام کا ہفتہ 24 جولائی 2021 سے آغاز ہوگیا ہے اور ملک میں ویکسینیشن مہم میں مدد کے لئے یہ عملہ وزارت صحت کی ضرورت کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ 17 مستقل اور موبائل مراکز 421 میڈیکل ورکرز کے ساتھ ملک میں کوووڈ 19 کی ویکسینشن کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ مراکز صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہفتہ کے تمام دنوں میں شہریوں کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔
-
ٹوکیو اولمپیک میں ایران کے قومی ترانے کی گونج، پہلا طلائی تمغہ ایرانی کھلاڑی نے جیت لیا
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲اسلامی جمہوریہ ایران نے ٹوکیو اولمپیک میں ایئر پسٹل نشانے بازی کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔
-
گرگان میں قربانی کے گوشت کی ضرورت مندوں میں تقسیم
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۶عید الاضحی کی مناسبت سے گرگان کے نماز جمعہ کے دفتر ، آیت اللہ نور مفیدی کی حمایت کی حمایت اور مخیّر حضرات اور موکب امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے تعاون سے گلستان صوبے میں 72 گوسفندوں کی قربانی کی گئی اور قربانی کا گوشت ضروت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔
-
قیاس آرائیوں پر لگام، رہبرانقلاب اسلامی نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی دوسری ڈوز بھی لے لی+ ویڈیو+ تصاویر
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۷رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی دوسری ڈوز بھی لے لی ہے۔
-
قم میں عیدالاضحی کے موقع پرسلاٹر ہاؤس میں قربانی کے مناظر
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۴عید الاضحی کے موقع پر ایران میں جانوروں سے انسانوں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے گھروں اور عام شاہراہوں پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور صرف سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران کے مقدس شہر قم میں انڈسٹریل سلاٹر ہاؤس میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا گیا۔
-
روضۂ امام علی رضا(ع) میں نمازعیدالاضحی کا اجتماع
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۸ایران کے شہر مشہد مقدس میں آسمان امامت و ولایت کے درخشاں ستارے ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ نماز عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، عید کی نماز آیت اللہ سید احمد علم الہدی کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
حجاج کرام سے خالی میدان عرفات کی کچھ جھلکیاں
Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰حجاج کرام نے گزشتہ روز نو ذی الحجہ، حج کے دوسرے دن یعنی یوم عرفہ کے موقع پر میدان عرفات میں اپنے خالق حقیقی سے راز و نیاز کیا۔ آل سعودی کی کورونا کے بہانے سے اپنائی گئیں مشکوک پالیسیوں سے قبل اس موقع پر میدان عرفات میں لاکھوں فرزندان اسلام اکٹھا ہوا کرتے تھے جو رواں برس اس شیرین لمحے کی آرزو دل میں لئے صبر کرنے پر مجبور ہو گئے۔
-
کئی ممالک میں آج عید قربان منائی گئی۔ تصاویر
Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۳فلسطین، شام، افغانستان، روس اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج بقرعید تھی اور اس موقع فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔
-
مناسک حج پر پابندی اور رقص و سرور کی محفلیں آزاد !
Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۳:۱۵سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کا بہانہ بناکر حج کو محدود کر دیا جبکہ سرزمین وحی پر رقص و سرور کی محفلیں خوب سج رہی ہیں۔
-
دعائے عرفہ اور رہبر انقلاب اسلامی کی نصیحت !
Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰رہبرانقلاب اسلامی، آیۃ اللہ خامنہ ای نے عرفہ کے دن کی مناسبت سے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ميں جوانوں كو يہ نصيحت كرتا ہوں كہ اس دعا كے ترجمہ ميں غور كريں۔