-
یمن میں ماہ مبارک رمضان کے جلوے
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۴یمن کے عوام ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں قرآن خوانی کی محفلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور اس سال بھی یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم اتحاد نے گذشتہ سات برسوں سے اس غریب عرب ملک پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔
-
عاصیوں کے یہاں ماہ رحمت کے جلوے ۔ تصاویر
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۶ماہ رمضان، بہار قرآن اور موسم دعا و مناجات و عبادت ہے۔ آجکل دنیا کے کونے کونے میں جا بجا فرزندان اسلام اپنے معبود کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنی بخشش اور توشۂ آخرت کے اسباب فراہم کر رہے ہیں۔ کوئی نماز و دعا میں مصروف تو کوئی افطار و خیرات میں سرگرم، کوئی تلاوتِ قرآنی میں مگن تو کوئی گوشۂ خلوت میں بیٹھا تفکر و تدبر میں غرق۔
-
خلیج فارس کے حسین مناظر
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۳خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں واقع ہے جو ایران کی جنوب مغربی سرحد سے ملا ہوا ایک سمندری خطہ ہے جسے سیاسی نقطۂ نظر سے ہمیشہ خاصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ ایرانی کیلینڈر کے مطابق ہجری شمسی سال کے دوسرے مہینے اردیبہست کی ۱۰ تاریخ مطابق ۳۰ اپریل کو ایران میں ’’خلیج فارس قومی دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے خلیج فارس کے چند حسین اور دلکش مناظر پیش خدمت ہیں۔ اس موقع پر خلیج فارس کے ساحلی علاقوں کے مقامی باشندوں نے ایک بوٹ پریڈ بھی انجام دی۔
-
مقبوضہ فلسطین؛ جان لیوا ثابت ہوا صیہونیوں کا اجتماع۔ ویڈیو+تصاویر
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴مقبوضہ فلسطین میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں صیہونیوں کے مذہبی اجتماع میں ایک پل کے گرنے اور بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اسٹیج گرنے اور اسکے نتیجے میں مچنے والی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئیں۔
-
نصیرالملک مسجد میں محفل قرآن خوانی و تفسیر
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶شیراز کی تاریخی مسجد نصیرالملک میں کورونا ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ ابتدائے ماہ مبارک رمضان سے محفل قرآن خوانی و درس تفسیرقرآن کا پروگرام شیراز کے امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندے ولی فقیہ حضرت آیت الله دژکام کی شرکت سے منعقد کیا جارہا ہے۔
-
چائیلڈ لیبر کے لئے جشن کا اہتمام
Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۳نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے خیراتی انجمن سائیبان اور شمیم مہر سبحان ( شمس ) کی جانب سے چائیلڈ لیبر کے لئے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں میں میٹھائی اور کاپی کتابیں نقسیم کی گئیں۔
-
میمند فارس میں عرق گلاب بنانے کا قدیم طریقہ
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۵ایران کے صوبے فارس کے میمند نامی شہر میں گلاب کے پھول کی کٹائی اور عرق گلاب بنانے کا قدیم عمل آج بھی جاری ہے اور یہ روایت برسوں سے اسی صورت میں قائم ہے۔
-
قم میں عام افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۷ایران کے شہر قم میں 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن آغاز ہوگیا ہے۔
-
ہندوستان میں کورونا کا راج۔ تصاویر+ویڈیو
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۸ان دنوں ہندوستان سے ایسی تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔تصاویر دیکھ کر وہاں بگڑ چکی کورونا کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب تک حکومت کی جانب سے اپنائی گئیں سبھی پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔
-
ایرانی فوج مزید مضبوط ہوئی۔ تصاویر
Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۲دفاعی شعبے میں ایران اسلامی کو خودکفیل بنانے کے لئے جاری جد و جہد کے تحت مزید مختلف دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی گئی۔