-
مسجد جہاں رنگ اذان دیتے ہیں ۔ تصاویر
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۵ایران: شیراز کی نصیرالملک مسجد کے خوبصورت مناظر جہاں دھوپ کے نتیجہ میں بکھرتے ہوئے رنگ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مسجد کی جانب کھیچ لیتے ہیں۔ گویا یوں کہا جائے کہ ایران کی ایک ایسی مسجد جس کے رنگ اذان دے کر دنیا والوں کو اپنی جانب بلاتے ہیں۔
-
سنندج میں نماز استسقاء کی ادائیگی
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۵رواں سال میں باران رحمت کی کمی کے باعث عوام خاص طور پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ جمعہ 23 اپریل 2021 کو ایران کے شہر سنندج کے سیکڑوں عوام نے کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے نماز استسقاء ادا کی اور خدا کی بارگاہ میں باران رحمت کے لئے دعا کی۔
-
حرم حضرت شاہ عبدالعظیم ع میں محفل قرآن خوانی
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۱ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے حرم شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں روزانہ ملکی اور بین الاقوامی قاریان قرآن کی موجودگی محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حاضرین کی موجودگی کے بغیر یہ محفل قرآن منعقد کی جاری ہے جو شام چھ بجے ایران کے قرآن چینل سے براہ راست نشر کی جاتی ہے روزانہ ایک پارے کی تلاوت ہوتی ہے۔
-
آزادی ٹاور میں مدافعان سلامت کی ویڈیو میپنگ
Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳تہران میں بدھ کی شام صحت کے قومی ہفتے کے پہلے دن میں میڈیکل شعبے سے وابستہ تمام شہدا کے نام اور تصویروں کو ویڈیو میپنگ کے ذریعے آزادی ٹاور پر دکھایا گیا۔
-
تہران میں ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ 21 اپریل کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
شہید جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کی یادگار تصاویر
Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد شہادت کے اعلی درجہ پر فائز ہوگئے۔
-
صیہونی دہشتگردوں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ
Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۰باوردی صیہونی دہشتگردوں نے مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے صحن سے نماز کے بعد باہر آ رہے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور سُن کرنے والی گیس کے گولوں سے دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق اس ٹکراؤ میں کم از کم ۹ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو غاصب صیہونیوں نے گرفتار کر لیا۔
-
صیہونیوں کی نیند حرام کرنے والے کو نیند آئی۔ تصاویر
Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۰صیہونیت و تکفیریت کے نحس پیکر پر لرزہ طاری کرنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی (سردار حجازی) کے جسد خاکی کی آج تہران میں واقع سپاہ پاسداران کے ہیڈ کواٹر میں تشییع کی گئی جس میں ایران کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک تھے۔
-
۸۰ سالہ کسان کی روزہ داری۔ تصاویر
Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۵حسین اصغر کے نام سے معروف حاجی حسین دقاقیان کی عمر ۸۰ برس کی ہے اور وہ پیشے سے ایک کسان ہیں۔ ایران کے صوبے یزد کے ایک قریے کے رہائشی حاجی حسین روزانہ صبح سویرے کام کرنے کے لئے کھیتوں کی جانب نکل جاتے ہیں اور شام سورج ڈھلنے کے وقت وہ اپنی کاشانے کو لوٹتے ہیں۔ ان دنوں یزد میں درجۂ حرارت قریب ۳۰ ڈگری تک پہونچ چکا ہے۔ مگر گرمی کی شدت اور کام کی مشقت کے باوجود انکی پیری انہیں روزہ داری سے نہیں روک سکی۔
-
شہید رمضاں کی بارگاہ میں ماہ رمضان کی جھلکیاں
Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۵عراق، نجف اشرف؛ ماہ مبارک رمضان کے موقع پر شہید رمضاں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ قدسی میں بچوں اور بڑوں کے لئے الگ الگ تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں روزانہ بڑی تعداد میں مومنین و زائرین کرام شریک ہوتے ہیں۔