یوکیا امانو کی رپورٹ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق
https://urdu.sahartv.ir/news/political_news-i334680-یوکیا_امانو_کی_رپورٹ_ایران_کے_پرامن_جوہری_پروگرام_کی_تصدیق
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانوکی حالیہ رپورٹ ایران کے جوہری پروگرام میں عدم انحراف کی تصدیق کرتی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۴:۳۵ Asia/Tehran
  • یوکیا امانو کی رپورٹ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانوکی حالیہ رپورٹ ایران کے جوہری پروگرام میں عدم انحراف کی تصدیق کرتی ہے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہےکہ یوکیاامانو نے 30 اگست میں جوہری معاہدے کے فریم ورک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2231 قرارداد کے مطابق ایران کی جوہری سرگرمیوں پر ایک رپورٹ پیش کی جس کا جائزہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز 10 ستمبر کولیں گے.

انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری اور شفافیت کی تصدیق کی ہے.

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امانو کی رپورٹ ایران کے پر امن جوہری پروگرام کی علامت ہے اور ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اس عالمی معاہدے کی مکمل حمایت کرکے اس کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے.