-
ایران ، عمان ، کویت اور قطر کے روابط ریاض کے دائرہ اختیار سے باہر
May ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۳سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایران مخالف اتحاد قائم کرنے کے مقصد سے عرب - امریکی پروپیگنڈہ اجلاس کے انعقاد کے تقریبا دس دن بعد عمان کے وزیر خارجہ نے تہران اور مسقط کے تعلقات کو حقیقت اور دوستی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں رونما ہونے والے بعض واقعات ایران کے ساتھ عمان کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے-
-
بحرین کے شیعوں کے خلاف آل خلیفہ کے ظالمانہ رویوں پر شدید ردعمل
May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۱بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے جیل سے ایک پیغام میں ، اس ملک کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرین کی نمائشی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ اور بحرین کے عوام کے خلاف منظم حملہ قرار دیا ہے۔
-
ایران مخالف امریکہ کے نئے دشمنانہ اقدامات
May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اراکین نے ایک اجلاس میں ، جو جمعہ 26 مئی کو "ایٹمی سمجھوتہ اور عالمی سطح پرایران کے خطرات" کے عنوان سے منعقد ہوا، یہ دعوی کیا کہ ایٹمی سمجھوتے کے اعلان کے وقت سے ایران نے متعدد مرتبہ میزائل کا تجربہ کیا ہے اوریہ چیز ایران کے خطرہ ہونے کی علامت ہے-
-
سعودی عرب میں مخالفین کے خلاف پھانسی کی سزا کے حکم میں شدت
May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی نمائشی عدالت نے القطیف کے چودہ شیعہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے-
-
شام کی سرزمین کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری
May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۲جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ میں، صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں تین شامی فوجی جاں بحق ہوگئے- شامی ذرائع نے ہفتے کو اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے صوبہ قنیطرہ میں شامی فوج پر حملہ کیا ہے-
-
ایران کی حقیقی طاقت
May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آل سعود کو جان لینا چاہئے کہ امریکی ہتھیاروں کے گودام میں تبدیل ہوجانے سے سعودی عرب طاقتور نہیں بن جائے گا۔
-
امریکہ، ایران کو الگ تھلگ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایران کو گوشہ نشیں کرنے کے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں تہران کو گوشہ نشیں کرنے کی توانائی نہیں پائی جاتی-
-
امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا رد عمل
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے اتوار کے دن ایران کی میزائلی صلاحیت سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بیانات پر اپنا رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور دنیا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دفاعی اہداف منجملہ دفاعی میزائلی پروگرام کو جاری رکھنا، اس کی رفتار میں تیزی لانا اور اس میں گہرائی پیدا کرنا ایران کی ترجیحات شامل ہیں۔
-
ریاض کانفرنس میں ٹرمپ کے ایران مخالف مواقف
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بعض اسلامی ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔ ٹرمپ نے، کہ جو خطے کے دورے کے موقع پر اپنے آپ کو امریکی عوام کی دوستی ، امید اور محبت کے پیغام کے حامل قرار دے رہے ہیں، امریکی صدر کی حیثیت سے اسلامی دنیا کے مرکز کے اپنے اولین دورے کی علامتی اہمیت پر تاکید کی ہے۔
-
افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام میں اضافہ
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور افغانستان کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد اشرف غنی کی باہمی ملاقات کے موقع پر امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے گلوبل ریسرچ نے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔