روزانہ تین کھجوریں کھائیں کیوں کہ۔۔!
-
کھجور کے فوائد
کجھور غذائیت سے مالا مال ایک قدرتی پھل ہے جسے اس میں موجود فوائد کے پیش نظر صرف ماہ رمضان میں افطار کے وقت ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی غذاؤں میں شامل رکھنے کی ضرورت ہے۔
کھجور ایک ایسا قدرتی پھل ہے جسے ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے اورغذائیت سے مالا مال ہے۔ روزانہ تین کھجوریں کھانے سے بدن کا دفاعی نظام قوی ہوتا ہے۔
کھجورکھانے سے بہت سی بیماریوں خاص طور سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ کھجور کی بہت سی خصوصیات ہیں۔ کھجورمیں آئرن کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے۔ آئرن کی کمی کے نتیجہ میں خون کی کمی کو کجھور اچھی طرح پوری کرتی ہے۔ کجھور میں فائبر، کیلشیم اور شکر کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر آپ روزانہ اس خوبصورت پھل کو اپنی غذا میں شامل کر لیں تو کبھی بھی آپ کے بدن میں ضروری ویٹامنزاورمنرلزکی کمی نہیں ہوگی۔ کجھورآنکھوں کی بینائی کو بھی بڑھاتی ہے۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں وہ لوگ بھی اپنا وزن کم کرنے کے لئے کھجور کا استعمال کر سکتے ہیں۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ کھجور دل کی سلامتی میں مفید اور انسان کو برین ہیمبریج سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ساتھ ہی یہ کھجور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ دو سے تین کھجوروں پر آپ اکتفا کریں۔ موٹاپے یا شوگر کا شکار افراد کے لئے اس سے زیادہ مناسب نہیں ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا فرمان ہے:
نہار منھ کھجور کھایا کرو کیوں کہ اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
عیون أخبار الرضا علیه السلام، جلد 2، صفحه 48