ماحول خراب ہے،روح کا خیال رکھیں!
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i265543-ماحول_خراب_ہے_روح_کا_خیال_رکھیں!
جس طرح ہم خراب موسم میں اپنے جسم کا خیال رکھتے ہیں،اسی طرح ہمیں خراب ماحول میں روح کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ماحول خراب ہے،روح کا خیال رکھیں!

جس طرح ہم خراب موسم میں اپنے جسم کا خیال رکھتے ہیں،اسی طرح ہمیں خراب ماحول میں روح کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

جس طرح ہم خراب موسم میں اپنے جسم کا خیال رکھتے ہیں،اسی طرح ہمیں خراب ماحول میں روح کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ہمارے بزرگوں نے روح کو تر و تازہ اور پاکیزہ بنائے رکھنے کے لئے کچھ اہم نسخے بتائیں ہیں۔انہیں اپنا کر ہم اپنی روح کو صحتمند بنائے رکھ سکتے ہیں۔

گناہ زہر ہے

ترک گناہ کا عزم کرنے سے بڑھ کر کوئی ذکر نہیں ہے۔آپ یہ ارادہ کر لیں کہ اگر خدا نے آپ کو سو سال بھی عمر دی تو آپ ایک گناہ بھی نہیں کریں گے۔کبھی بھی آپ اس بات پر تیار نہیں ہوں گے کہ جام زہر کی تلی میں بچے ہوئے زہر کو منھ لگائیں۔ گناہ بھی اسی زہر کی طرح ہے۔

(آیۃ اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ)

دوسروں کے کام آؤ

میں پچاس سال سے اسلام کے بارے میں پڑھائی کر رہا ہوں۔اسکا خلاصہ آپ کو بتادوں۔واجبات کو انجام دیں۔مستحبات کی جگہ دوسروں کی مشکلات حل کریں اور اگر کل قیامت میں کسی نے تم پر کوئی اعتراض کیا تو کہہ دینا کہ فاضل نے کہا ہے!

(آیۃ اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی رحمۃ اللہ علیہ)

دو لفظ جو اسلام میں نہیں

اسلام میں دو باتوں کی گوئی جگہ نہیں ہے:

ایک تو یہ کہ ’’مجھ سے کیا مطلب؟!‘‘۔

 دوسرے یہ کہ ’’تم سے کیا مطلب؟!‘‘۔

(آیۃ اللہ العظمیٰ جوادی آملی حفظہ اللہ)

تمہاری قیمت

جس چیز پر تمہاری توجہ ہوگی،اسی چیز کے مطابق تمہاری قدر و قیمت ہوگی۔ اگر تمہاری توجہ اللہ اور اللہ والوں کی طرف ہوئی تو پھر تم قیمتی ہو جاؤ گے۔تمہاری توجہ کا مرکز ہی تمہاری اصل قدر و قیمت ہے۔

(عارف گراں قدر مرحوم اسماعیل دولابی)

غصہ

کبھی کبھی ایک غصہ کی وجہ سے انسان ۲۰ سال پیچھے چلا جاتا ہے۔

(علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ)

نماز میں خضوع و خشوع

نماز میں خضوع و خشوع پیدا کرنے کے لئے نوافل سے غافل مت ہو اور کم کھاؤ۔

(آیۃ اللہ العظمیٰ محمد جواد انصاری ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ)

اہلبیت علیہم السلام پر بہترین گریہ

اہلبیت علیہم السلام پر بہترین گریہ وہ ہے جو جذبۂ عشق و محبت کے ساتھ ساتھ ان ہستیوں کی عظمت و منزلت کی معرفت کے ہمراہ ہو۔

(آیۃ اللہ مرحوم حاج شیخ مرزا قاسم جلفائی)

سادات کا احترام

سادات کا خوب احترام کرو اور ان کے لئے جو کچھ کر سکتے ہو کرو اور اس راہ میں اپنے تنگدست ہوجانے کی پروا مت کرو۔

(آیۃ اللہ العظمیٰ نخودکی اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ)