مریوان ایک نہایت حسین اور جذاب شہر
مریوان کا سرحدی بازار ایرانی کے مغربی علاقوں کا ایک بڑا بازار تصور کیا جاتا ہے جہاں عراقی کردستان سے ٹرانزٹ تجارت کی جاتی ہے یہاں پر الیکٹرونک اشیاء سے لے کر لباس، زیورات، جوتے اور دنیا کی ہر چیز دستیاب ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے مغرب میں واقع صوبہ کردستان کا شہر مریوان ایک نہایت حسین اور جذاب شہر ہے۔ زریوار نامی جھیل کے نزدیک واقع ہونے کی وجہ سے اس کے حسن کو چار چاند لگ گئے ہیں یہی نہیں بلکہ یہاں قدرتی مناظر ہر آنے والے کو اپنا دلدادہ بنا لیتے ہیں اسی لئے یہاں پورا سال سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔
زریوار جھیل کا پانی میٹھا ہے جو یہاں آنے والوں کو مزید خوشحال کر دیتا ہے۔
گھنے جنگلوں سے گذر کر جب آپ جھیل کنارے پہنچتے ہیں تو یہ خوبصورت مقام آپ و اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے اسی وجہ سے اس جھیل سے بہت سارے افسانے اور قصے کہانیاں آج بھی علاقائی افراد کی زبانوں پر موجود ہیں۔
مریوان کا ایک گاوں اورامان بھی اپنے دیکھنے والے کا حیرت زدہ کر دیتا ہے۔ زاگرس نامی پہاڑی سلسلے پر واقع یہ گاوں کچھ اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ ہر گھر کا صحن دوسرے گھر کی چھت ہے۔ یہاں کے مقامی افراد کا ہنا ہے کہ کبھی یہ گاوں ایک متمدن شہر ہوا کرتا تھا اسی لئے اس گاوں کو تخت اورامانات یعنی اورامانات کا مرکز بھی کہا جاتا ہے۔
مریوان کا سرحدی بازار ایرانی کے مغربی علاقوں کا ایک بڑا بازار تصور کیا جاتا ہے جہاں عراقی کردستان سے ٹرانزٹ تجارت کی جاتی ہے یہاں پر الیکٹرونک اشیاء سے لے کر لباس، زیورات، جوتے اور دنیا کی ہر چیز دستیاب ہے۔
مریوان سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر قلعہ مریوان نامی آثار قدیمہ بھی موجود ہے جسے دسویں ہجری قمری میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا تھا۔
چہل چشمہ کی بلندیاں، پل گاران، گویلہ آبشار، تفرجگاہ ملاقوبی، کانی سانان نامی دیہات، دشت بیلو اور قمچیان نامی تفریحی مقام مریوان کو دیگر حسین وجمیل مقامات ہیں جہاں آکر سیاح شاید اپنا اصل وطن ہی بھلا بیٹھتے ہیں۔