عراقچی کا امریکا پر وار: ناکام پالیسیوں کا انجام مزید شکست ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455448-عراقچی_کا_امریکا_پر_وار_ناکام_پالیسیوں_کا_انجام_مزید_شکست_ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن کی دھمکی کو داخلی معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار ایرانی عوام میں مزید دشمنی پیدا کرے گا۔
(last modified 2026-08-20T16:05:22+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • عراقچی کا امریکا پر وار: ناکام پالیسیوں کا انجام مزید شکست ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن کی دھمکی کو داخلی معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار ایرانی عوام میں مزید دشمنی پیدا کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے اقتصادی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے امریکا کے اندر موجود معاشی بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دراصل امریکی عوام کی توجہ ملک کے اندر موجود مالی بحران سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت غیر معمولی قرضوں اور بینکوں کے بڑھتے ہوئے شرح سود جیسے سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے اور ایران کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں ان مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار امریکا کے لیے صرف مزید شکستوں کا باعث بنے گا اور اس کے نتیجے میں ایرانی عوام میں امریکا کے خلاف مزید دشمنی پیدا ہوگی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراقچی نے امریکا کی مختلف ممالک کے خلاف اقتصادی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی دنیا کی معیشت اور دنیا بھر کے ممالک کی قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔