گهر میں بے سکونی کیوں؟؟؟؟؟
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i337178-گهر_میں_بے_سکونی_کیوں
آیت اللہ فاطمی نیا نے فرمایا :
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۲ Asia/Tehran
  • گهر میں بے سکونی کیوں؟؟؟؟؟

آیت اللہ فاطمی نیا نے فرمایا :

ہمارے گھروں میں اختلاف، لڑائی جھگڑے، بداخلاقی، غصہ، ایک دوسرے کا دل توڑنا وغیرہ کیوں ہوتا ہے اس کی وجوہات کیا ہیں؟

 بہت سی گھریلو مشکلات کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے گھروں میں  فرشتوں کا آنا جانا نہیں رہتا۔ اگر کسی گھر میں فرشتوں کا آنا جانا رہے وہ گھر بہشت رہتا ہے۔

 اب ہم کیا کریں کہ فرشتے ہمارے گھروں میں رہیں اور کن چیزوں سے پرہیز کیا جائے تاکہ کہیں فرشتے چلے نہ جائیں ؟

1 - حدیث کساء کی زیادہ تلاوت کی جائے۔

2-  کوشش کریں اوّل وقت میں نماز ادا کریں۔

3-  نماز قضا نہ کریں اس کا بھت برا اثر ہوتا ہے۔

4-  کوئی نجس چیز گھر میں نہ رکھیں سارا گھر پاک رہنا چاہیے.

5-  فرشتے جس گھر میں چیخ و پکار یا بلند آواز میں بات کی جاتی ہے اس گھر سے چلے جاتے ہیں.

6-  گھر میں برے الفاظ استعمال نہ کریں۔ گالیوں،جھوٹ غیبت اور توھین وغیرہ سے پرھیز کیا جائے۔

7-  کوشش کریں گھر میں اپنی آنکھوں، کانوں اور پیٹ کو حرام سے بچائیں۔

8-  جب گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں چاہے گھر میں کوئی بھی موجود نہ ہو۔