اہل بیت کا شیعہ
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i337237-اہل_بیت_کا_شیعہ
اے جابر کیا شیعہ کہلانے کے لئے یہی کافی ہے کہ ایک شخص ہم اہلبیت کی محبت کا اظہار کرے اور دعویٰ کرے ؟
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • اہل بیت کا شیعہ

اے جابر کیا شیعہ کہلانے کے لئے یہی کافی ہے کہ ایک شخص ہم اہلبیت کی محبت کا اظہار کرے اور دعویٰ کرے ؟

پس خدا کی قسم ! ہمارا شیعہ نہیں ہے مگر وہ جو اللہ کا خوف اور پرہیز گاری کرے اور اللہ کی فرمانبرداری کرے ۔

اے جابر !

ہمارا شیعہ صرف اورصرف تواضح، منکسر المزاجی، خشوع، امانتداری، اللہ کو بہت زیادہ ذکر کرنے ، کثرت سے روزہ رکھنے ، کثرت سے نماز بجا لانے ، والدین سے بہت نیکی کرنے، غریب اور مسکین اور مقروض اور یتیم پڑوسیوں کا لحاظ رکھنے اور ان کے مسائل حل کرنے، سچ بولنے، تلاوت قرآن پاک کرنے ، لوگوں کی بدگوئی اور غیبت سے اپنی زبان روکنے اور صرف ان کی بہتری میں زبان کھولنے کے توسط سے پہنچانے جاتا ہے اور وہ تمام معاملات میں اپنے خاندانوں کا امین ہوتا ہے-

اللہ کی قربت حاصل نہیں کی جاسکتی مگر اس کی اطاعت اور فرمابرداری کے ذریعے اور ہمارے پاس بھی اللہ کی اطاعت سے دوری کرنے والوں کے لئے دوزخ سے برائت نہیں ہے اور کسی کے پاس بھی خدا پر حجت نہیں ہے ۔

جو اللہ کا مطیع ہے وہ ہمارا دوست ہے اور جو اللہ کا نافرمان  ہے وہ ہمارا دشمن ہے ۔

 (بحار الانوار ج 67 ص 97 . الکافی ج 2 ص 72 )