نماز کے لیے اچھا لباس پہننے کی تاکید
Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
کان الحسن ابن علی علیہ السلام: اذا قام الی الصلاۃ لبس اجود ثیابه فقیل له: یابن رسول اللہ! لما تلبس اجود ثیابک؟! فقال علیه السلام: ان الله جمیل یحب الجمال فاتجمل لربی و هو یقول خذوا زینتکم عند کل مسجد فاحب ان البس اجود ثیابی۔
راوی کہتا ہے کہ جب امام حسن علیہ السلام نماز کے لئے خوبصورت اور اچھا لباس پہنتے تھے۔کسی نے آپ سے عرض کیا اے رسول خداؑ کے فرزند آپ کیوں نماز کے وقت سب سے اچھا لباس پہنتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: خدا خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے،لہذا میں خدا کے لئے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہوں جیسا کہ خود خداوند نے فرمایا:(خذوا زینتکم عند کل مسجد)نماز کے وقت اور مسجد میں اچھا لباس پہنو۔ (اعراف ٣١)
(الحیا، ج 5، ص 66)
ٹیگس