قیامت کے دن انسان کی حالت
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i341004-قیامت_کے_دن_انسان_کی_حالت
سورہ واقعہ میں قیامت کے دن انسان کا کیا حال بیان کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran
  • قیامت کے دن انسان کی حالت

سورہ واقعہ میں قیامت کے دن انسان کا کیا حال بیان کیا گیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب قیامت برپا ہو گی (اور) اس کے واقع ہونے میں ذرا جھوٹ نہیں (اس وقت لوگوں میں فرق ظاہر ہوگا) کہ کسی کو پست کرے گی۔کسی کو بلند جب زمین بڑے زوروں میں ہلنے لگے گی۔ اور پہاڑ (ٹکراکر) بالکل چورچور ہو جائیں گے۔ پھرذرے بن کر اڑنے لگیں گے۔اور تم لوگ تین قسم ہو جاؤ گے تو داہنے ہاتھ (میں اعمال لینے) والے (واہ) داہنے ہاتھ والے کیا (چین میں) ہیں۔اور بائیں ہاتھ (میں نامہ اعمال لینے والے افسوس بائیں ہاتھ والے کیا (مصیبت میں) ہیں۔ اور جو آگے بڑھ جانے والے ہیں۔ (واہ کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے تھے۔

(سورہ الواقعہ)

 (آیت1تا11)