انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i341124-انسان_اپنی_زبان_کے_نیچے_چھپا_ہے
وقال (عليه السلام): الْمَرْءُ مَخْبُوءٌ تَحْتَ لِسَانِهِ.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  •  انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہے

وقال (عليه السلام): الْمَرْءُ مَخْبُوءٌ تَحْتَ لِسَانِهِ.

 ترجمہ

 انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہوا ہے .

 تشریح از مفتی جعفر حسین علیہ الرحمۃ

مطلب یہ ہے کہ انسان کی قدرو قیمت کا اندازہ اس کی گفتگو سے ہوجاتا ہے . کیونکہ ہر شخص کی گفتگو اس کی ذہنی و اخلاقی حالت کی آئینہ دار ہوتی ہے جس سے اس کے خیالات و جذبات کا بڑی آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے .لہٰذا جب تک وہ خاموش ہے اس کا عیب و ہنر پوشیدہ ہے اور جب اس کی زبان کھلتی ہے تو اس کا جوہر نمایاں ہوجاتا ہے .

مرد پنہاں است در زیر زبان خويشتن 

قیمت و قدرش ندانی تا نیايد در سخن