پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 8 پولیس اہلکاروں کا اغوا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i455134-پاکستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_8_پولیس_اہلکاروں_کا_اغوا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
(last modified 2026-08-13T14:06:39+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 8 پولیس اہلکاروں کا اغوا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

سحرنیوز/پاکستان: مظفر آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اغوا کیے جانے کے بعد مغوی اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، کالعدم تنظیم مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کرے، مغوی اہلکاروں کو نقصان ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے۔

پولیس ترجمان نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذریعے ہائی وے پولیس اہلکاروں کے اغوا کے حوالے سے راولاکوٹ میں عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی، خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام پُرتشدد احتجاج کو مسترد کرتے ہیں، عوام نے تنظیم سے رابطے منقطع کرلیے، کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، مغوی اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، اس کے شرپسندوں نے لوگوں کو دھمکیاں دیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، ریاست نہ پہلے کمزور تھی، نہ اب کمزور ہے۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ کالعدم تنظیم مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کرے، مغوی اہلکاروں کو نقصان ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، والدین اپنے بچوں کو شرپسندوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھیں، کالعدم تنظیم کا واحد مقصد ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel