کیا یہ صفات ہم میں موجود ہیں؟؟
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i349857-کیا_یہ_صفات_ہم_میں_موجود_ہیں
جابر جعفی کہتے ہیں کہ
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۰:۲۰ Asia/Tehran
  • کیا یہ صفات ہم میں  موجود ہیں؟؟

جابر جعفی کہتے ہیں کہ

 امام محمد باقر علیہ السلامؑ نے مجھ سے فرمایا:

 اے جابر! جس نے مذہبِ تشیّع اختیار کیا ہے اس کے لئے فقط ہمارے خاندان کی محبتّ کافی نہیں ،

 خدا کی قسم !..

 ہمارا شیعہ وہ ہے جو متقیّ ہو اور خدا کی اطاعت کرے، ہمارے شیعہ عاجزی، اِنکِساری اور امانت داری کے لحاظ سے پہچانے جائیں گے، وہ بہت زیادہ خدا کا ذکر کرتے ہیں، اہلِ نماز اور اہلِ روزہ ہیں اور اپنے والدین سے نیکی کرتے ہیں، وہ خود کو فقراء ، مَسَاکین ، یتامیٰ اور ہمسایوں کے بارے میں مسؤل اور ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

فضائل الشیعۃ / 53