پند آموز باتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i350823-پند_آموز_باتیں
کسی بزرگ نے پوچھا:
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پند آموز باتیں

کسی بزرگ نے پوچھا:

تم نے کسی شخص کو پہاڑ پر چڑھتے دیکھا ہے.. ؟

میں نےجواب دیا جی ہاں.

بزرگ نے ضمنی سوال کیا.۔۔

اس کے جسم کی پوزیشن کیا ہوتی ہے؟

میں نے کہا اس کا سر اور جسم ذرا سا آگے کی طرف جھکا ہوتا ہے..!

پھر ایک اور سوال کیا۔۔ اچھا پہاڑ سے اترتے ہوئے؟

اس پر میرا جواب تھا ۔۔ سر ذرا سا پیچھے کی طرف جسم اکڑا ہوا..!

 فرمایا جب کسی انسان کو جھک کر چلتا ہوئے دیکھو تو سمجھ لو وہ کسی بلند مقام ، مرتبے، ترقی، بزرگی، بلندی کی طرف گامزن ہے۔۔۔،

اور کسی کو اکڑ کر چلتا دیکھو تو جان لو یہ زوال کی طرف جارہا ہے۔۔۔

پہلے والے کی پیروی کرو اور دوسرے سےعبرت حاصل کرو۔۔۔!