سائنسی میدان میں ایران مغربی ایشیا کا پہلا ملک
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i351248-سائنسی_میدان_میں_ایران_مغربی_ایشیا_کا_پہلا_ملک
سائنٹیفک ریسرچ جنرل سائی میگو نے سائنس کے میدان میں ایران کو پورے مغربی ایشیا میں پہلی پوزیشن کا حامل قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • سائنسی میدان میں ایران مغربی ایشیا کا پہلا ملک

سائنٹیفک ریسرچ جنرل سائی میگو نے سائنس کے میدان میں ایران کو پورے مغربی ایشیا میں پہلی پوزیشن کا حامل قرار دیا ہے۔

سائی میگو ڈیٹا بیس کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران ساٹھ ہزار دو سو اڑتالیس سائنسی مقالے پیش کیے جن میں سے چون ہزار نو سو پندرہ مقالے ریفرنس کی حثیت رکھتے ہیں۔
سائی میگو کی رتبہ بندی میں پندرہ ہزار مقالوں کی کمی کے ساتھ ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ ترک سائنسدانوں نے پینتالیس ہزار پانچ سو بیاسی مقالے تحریر کیے جن میں سے انتالیس ہزار سے زائد کو سند کا درجہ دیا گیا۔
مجموعی جائزے کے مطابق سائنسی میدان میں دنیا کے ایک سو پچپن ملکوں میں ایران سولہویں نمبر پر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سائی میگو، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کی درجہ بندی کا جدید ترین اور جامع ترین نظام ہے۔