سائنسی میدان میں ایران مغربی ایشیا کا پہلا ملک
Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
سائنٹیفک ریسرچ جنرل سائی میگو نے سائنس کے میدان میں ایران کو پورے مغربی ایشیا میں پہلی پوزیشن کا حامل قرار دیا ہے۔
سائی میگو ڈیٹا بیس کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران ساٹھ ہزار دو سو اڑتالیس سائنسی مقالے پیش کیے جن میں سے چون ہزار نو سو پندرہ مقالے ریفرنس کی حثیت رکھتے ہیں۔
سائی میگو کی رتبہ بندی میں پندرہ ہزار مقالوں کی کمی کے ساتھ ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ ترک سائنسدانوں نے پینتالیس ہزار پانچ سو بیاسی مقالے تحریر کیے جن میں سے انتالیس ہزار سے زائد کو سند کا درجہ دیا گیا۔
مجموعی جائزے کے مطابق سائنسی میدان میں دنیا کے ایک سو پچپن ملکوں میں ایران سولہویں نمبر پر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سائی میگو، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کی درجہ بندی کا جدید ترین اور جامع ترین نظام ہے۔
ٹیگس