عالم کے احترام کی اہمیت
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i351971-عالم_کے_احترام_کی_اہمیت
خداوند متعال نے حضرت موسی علیہ السلام سے  پوچھا :
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • عالم کے احترام کی اہمیت

خداوند متعال نے حضرت موسی علیہ السلام سے  پوچھا :

کیا آپ نے ابھی تک کوئی خالص عمل انجام دیا ہے ؟ حضرت موسی نے جواب دیا: نماز  پڑھی ہے ، روزه رکھا ہے ، و  تیرا ذکر بجا لایا ہوں ۔

 خداوند متعال نے ارشاد فرمایا : نماز، صراط سے گزرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔ روزه ، جہنم کا سپر ہے اور ذکر، بہشت میں درجات بڑھانے کا سبب ہے۔ 
 یہ سارے امور آپ کی اپنی ذات کے لیے انجام دیئے۔ 

 حضرت موسی علیه السلام  نے عرض کیا : اے خدا !  مجھے کوئی ایسا عمل سکھا دے  جو صرف تیری  ہی ذات کے لیے ہو۔

 خطاب ہوا  :
کیا کبھی کسی مظلوم کی مدد کی ہے ؟
کیا کبھی کسی محتاج کو کپڑا پہنایا ہے ؟
 کیا کبھی کسی پیاسہ کو پانی پلایا ہے ؟
 کیا کبھی کسی عالم کے احترام کا لحاﻇ رکھا ہے ؟
 یہ امور  خالص  اعمال ہیں  .

 تحریر المواعظ ، صفحه ۲۲۸ .