تہران انقرہ ٹرین سروس کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i353119-تہران_انقرہ_ٹرین_سروس_کا_آغاز
ایران اور ترکی درمیان ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی ٹرین تہران سے انقرہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • تہران انقرہ ٹرین سروس کا آغاز

ایران اور ترکی درمیان ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی ٹرین تہران سے انقرہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

 ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و شہر سازی نے خصوصی تقریب کے دوران پہلی تہران انقرہ ٹرین کو روانہ کیا۔ اس موقع پر ایران اور ترکی کے ریلوے حکام بھی تہران کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔ 
تہران انقرہ ٹرین ہر ہفتے بدھ کو رات نو بج کر پچاس منٹ پر تہران سے روانہ ہو گی اور شمال مغربی ایران کے شہر تبریز سے ہوتی ہوئی رازی کاپی کوئی، سرحد عبور کر کے ترکی میں داخل ہو گی۔ 
تہران انقرہ ٹرین ترکی میں سفر کے دوران وان جھیل کے ساحل پر پہنچے گی جہاں سے مسافر پانی کے جہاز میں سوار ہو کے جھیل پار دوبارہ ٹرین میں سوار ہو کر انقرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایران اور ترکی کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی ٹرینیں بھی عنقریب شروع کردی جائیں گی جس کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔