ایران ، سیاحت میں تیزی سے ترقی کرنے والا دوسرا ملک
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i356099-ایران_سیاحت_میں_تیزی_سے_ترقی_کرنے_والا_دوسرا_ملک
ایران کے وزیرسیاحت نے کہا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چار ملین نولاکھ سیاح ایران آئے اور اس طرح ایران، دنیا میں سیاحت میں تیزی سے فروغ حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران ، سیاحت میں تیزی سے ترقی کرنے والا دوسرا ملک

ایران کے وزیرسیاحت نے کہا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چار ملین نولاکھ سیاح ایران آئے اور اس طرح ایران، دنیا میں سیاحت میں تیزی سے فروغ حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے

ایران کے وزیرسیاحت علی اصغر مونسان نے مزید کہا کہ باوجود اس کے کہ علاقائی کشیدگی ایران کی سیاحت کی صنعت  کے لئے نقصان دہ ہے  تاہم حکومت ایران نے جو تدابیر اختیار کیں ان سے ایران میں سیاحوں کی تعداد بڑھی ہے۔ ایران کے وزیر سیاحت نے کہا کہ اس وقت سیاحت ترقیاتی امور کے شعبوں میں دوہزار سے زیادہ پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ایران ، پرکشش سیاحتی مقامات کے لحاظ سے دنیا کے دس بڑے ملکوں میں شامل ہے۔