وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دورے پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453982-وزیر_خارجہ_سید_عباس_عراقچی_قطر_کے_دورے_پر
ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لئے روانہ ہوگئے۔
(last modified 2026-07-15T17:24:39+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دورے پر

ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لئے روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی مناسبت سے اظہار تعزیت و ہمدردی اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بدھ کی شام دوحہ روانہ ہوگئے۔

 قابل ذکر ہے کہ اتوار 12 جولائی کو سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی عمر 74 سال تھی اور وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے تھے۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطر میں 4 دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

قطری میڈیا کے مطابق سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ الثانی کی نماز جنازہ اتوار کی شام دوحہ کی مسجد محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی۔ اس کے بعد سابق امیر قطر کی میت کو لوسیل قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جو دارالحکومت سے 23 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 سابق امیر قطر کے انتقال کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد وزير خارجہ  سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عربی زبان میں پیغام جاری کرکے، امیر قطر اور قطری عوام کو تعزیت پیش کی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی سابق امیر قطر کے انتقال پر امیر قطر کے نام پیغام ارسال کرکے تعزیت پیش کی تھی۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel