مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر اتفاق
Jul ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان قومی اسملبی کے اسپیکر کے دفتر میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں مذاکرات کے لیے اکٹھے ہونے پر اتفاق کرلیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی جو تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے قبول کرلی۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ آج رات ہی اسپیکر ایازصادق سے رابطہ کرکے کہیں گے کہ کل تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس