گرگان میں ایرانی قبائل کا تیرہواں عالمی فیسٹیول
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i357728-گرگان_میں_ایرانی_قبائل_کا_تیرہواں_عالمی_فیسٹیول
ایران کی مختلف نسل و قوم کی ثقافت سے متعلق تیرہواں بین الاقوامی فیسٹیول شہر گرگان میں شروع ہوگیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • گرگان میں ایرانی قبائل کا تیرہواں عالمی فیسٹیول

ایران کی مختلف نسل و قوم کی ثقافت سے متعلق تیرہواں بین الاقوامی فیسٹیول شہر گرگان میں شروع ہوگیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے پندرہ سفیراور ناظم الامور موجود تھے۔اس فیسٹیول میں ایران کے مختلف علاقوں سے تقریبا ایک ہزار ہنرمند شریک ہیں ۔فیسٹیول میں ایران، عراق اور قزاقستان سمیت دیگر ممالک کے ہنرمندوں نے بھی حصہ لیا ہے۔تیرہویں بین الاقوامی فیسٹیول میں ایرانی قبائل کے روایتی فن و ہنر اور دستی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ایرانی نسل و قوم کی ثقافت سے متعلق تیرہواں بین الاقوامی فیسٹیول پندرہ نومبر تک جاری رہے گا۔