دس ملکوں کا سفارت کاروں کا گنبد قابوس کا دورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i357769-دس_ملکوں_کا_سفارت_کاروں_کا_گنبد_قابوس_کا_دورہ
تہران میں مقیم مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کے ایک گروپ نے مرکزی ایران میں واقع دنیا کے سب سے بلند برکس ٹاور کا دورہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • دس ملکوں کا سفارت کاروں کا گنبد قابوس کا دورہ

تہران میں مقیم مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کے ایک گروپ نے مرکزی ایران میں واقع دنیا کے سب سے بلند برکس ٹاور کا دورہ کیا ہے۔

 گنبد قابوس کے نام سے مشہور یہ ٹاور دنیا میں پکی اینٹوں سے بنا بلند ترین ٹارو شمار ہوتا ہے اور صوبہ گلستان میں اسی نام کے شہر گنبدقابوس میں واقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ گلستان میں ان دنوں ایران میں آباد مختلف نسلوں اور قوموں کام مشترکہ میلہ بھی جاری ہے جس میں یونان، بولیویا، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس، ترکمانستان، قزاقستان، چین اور فلپائن کے سفرا اور سفارتی علمے کے ارکان بطور مہمان شریک ہیں۔
برکس سے بنا دنیا کا سب سے بڑا ٹاور، گبند قابوس چوتھی ہجری شمسی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ مخروطی شکل کے اس گنبد کی اونچائی مجموعی طور پر ستر میٹر ہے۔ اس تاریخی ورثے کو سن دوہزار بار  میں اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔