دس ملکوں کا سفارت کاروں کا گنبد قابوس کا دورہ
Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
تہران میں مقیم مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کے ایک گروپ نے مرکزی ایران میں واقع دنیا کے سب سے بلند برکس ٹاور کا دورہ کیا ہے۔
گنبد قابوس کے نام سے مشہور یہ ٹاور دنیا میں پکی اینٹوں سے بنا بلند ترین ٹارو شمار ہوتا ہے اور صوبہ گلستان میں اسی نام کے شہر گنبدقابوس میں واقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ گلستان میں ان دنوں ایران میں آباد مختلف نسلوں اور قوموں کام مشترکہ میلہ بھی جاری ہے جس میں یونان، بولیویا، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس، ترکمانستان، قزاقستان، چین اور فلپائن کے سفرا اور سفارتی علمے کے ارکان بطور مہمان شریک ہیں۔
برکس سے بنا دنیا کا سب سے بڑا ٹاور، گبند قابوس چوتھی ہجری شمسی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ مخروطی شکل کے اس گنبد کی اونچائی مجموعی طور پر ستر میٹر ہے۔ اس تاریخی ورثے کو سن دوہزار بار میں اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔