قبائیلی ثقافت کا تیرھواں میلہ ختم
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے صوبے گرگان میں جاری انٹرنیشنل فیسٹول آف ایرانین ٹرائب کلچر ختم ہوگیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں فوک اور روائتی موسیقی گروہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں ایران کے علاوہ عراق اور قزاقستان کے موسیقار بھی شامل تھے۔ ایرانی فنکاروں نے بھی اس چار روزہ فیسٹول کے دوران ثقافتی شو پیش کیے اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس فیسٹول کا دوسرا مرحلہ سترہ سے بیس نومبر تک ایران کے شہر گنبد کاووس میں منعقد کیا جائے گا ۔